اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا ہرگز حصہ نہیں بنے گا: انڈونیشیا

IQNA

اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا ہرگز حصہ نہیں بنے گا: انڈونیشیا

10:12 - December 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3465744
بین الاقوامی گروپ: انڈونیشیا کی وزیرخارجہ’’ریٹنومارسودی‘‘ نے کہا کہ ان کا ملک اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں ہرگز شامل نہیں ہوگا۔

ایکنانیوز- شفقنا- رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی وزیرخارجہ ’’ریٹنومارسودی ‘‘ نے کہا کہ ان کا ملک اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل نہیں ہوگا۔ انڈونیشیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اس فوجی اتحاد کے متعلق گفتگو کی ہے لیکن انہوں نے مسلم ممالک کے اس فوجی اتحاد کے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا انڈونیشیا جیسا  مسلم ملک اس فوجی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان نے گذشتہ روز ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ دہشتگردی سے مقابلے کیلئے 34 اسلامی ممالک کا ایک فوجی اتحاد تشکیل دیا جارہا ہے اور یہ اتحاد صرف گروہ داعش کی نابودی کیلئے کام نہیں کرے گا بلکہ مختلف اسلامی ممالک میں ہر دہشتگرد گروہ سے مقابلہ کرے گا اور اس اتحاد کا ہیڈ کوارٹر ریاض میں ہوگا۔

6116

نظرات بینندگان
captcha