مصری حکومت نے مساجد میں سیاسی تقاریر پر پابندی عائد کردی

IQNA

مصری حکومت نے مساجد میں سیاسی تقاریر پر پابندی عائد کردی

14:22 - June 30, 2014
خبر کا کوڈ: 1424279
بین الاقوامی گروپ: مصر کی وزارت اوقاف نے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد میں علماء دینی موضوعات سے ہٹ کر دیگر موضوعات پر تقریر سے گریز کریں


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «journalmetro.fr»، کے مطابق مصر کے وزیر اوقاف«محمدمختار جمعه»، نے ایک بیان میں حکم دیا ہے کہ علماء مساجد میں صرف وحدت اور دینی موضوعات پر تقاریر کر سکتے ہیں
اور سیاسی موضوعات پر بات چیت سے گریز کی جائے۔ وزیر اوقاف نے کہا ہے کہ مرسی کے دور میں مساجد میں سیاسی تقاریر ہوتی تھی جو اب کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس طرح اخلاقی اور دینی مسائل بھی پس منظر میں چلے جاتے ہیں
مرسی حکومت کے خاتمے اور نئی حکومت آنے کے بعد اکثر مساجد سے اخوان المسلمین کے ہمدرد اور حامیوں کو ہٹایا گیا ہے اور اس طرح کی پابندیوں سے بعض مساجد میں مشکلات پیش آسکتی ہیں.

1423990

ٹیگس: مصر ، حکومت ، تقاریر
نظرات بینندگان
captcha