سوئیڈش اور ہندی زبانوں میں قرآن کا ترجمہ شایع ہوگا

IQNA

ڈائریکٹر«ترجمان وحی» میگزین:

سوئیڈش اور ہندی زبانوں میں قرآن کا ترجمہ شایع ہوگا

9:45 - April 07, 2024
خبر کا کوڈ: 3516169
ایکنا: حجت‌الاسلام والمسلمین محمد نقدی نے سوئیڈن میں قرآن سوزی کو جہالت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندی اور سوئیڈش زبانوں میں قرآن کا ترجمہ شائع ہوگا۔

ایکنا نیوز-حجت الاسلام والمسلمین محمد نقدی، ترجمان وحی ثقافتی انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او نے ایکنا کے رپورٹر کو اس ادارے کی قرآنی سرگرمیوں کے بارے میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ترجمان وحی کا مشن ہے کہ وہ زندہ زبانوں میں قرآن کا ترجمہ کرے۔  اس لیے کہ لاکھوں لوگ اپنی زبان میں قرآنی تصورات سے استفادہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس ادارے میں جو 20 سال سے تراجم قرآن کے شعبے میں کام کر رہا ہے، ممتاز پروفیسرز اور مترجم جیسے بہاء الدین خرم شاہی، مہدی جعفری، غلام علی حداددل وغیرہ موجود ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا: اب تک ہم دنیا کی 15 زندہ زبانوں میں قرآن کا ترجمہ کر چکے ہیں۔ ان تراجم نے نظام کے اعلیٰ عہدہ داروں کی توجہ حاصل کی ہے اور بین الاقوامی مراکز نے بھی ان پر تبصرہ کیا ہے۔ انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، آذربائیجانی ترک، استنبول ترک، اردو، روسی، چینی، جاپانی، جارجیائی، ترکی، عراقی ترک، پشتو، بلتی، روانڈان وہ زبانیں ہیں جن میں ہم نے قرآن کا ترجمہ کیا ہے۔ اس ادارے کے تراجم امریکہ، انگلستان، سپین، آذربائیجان، ترکی، ہندوستان، چین، جاپان، روس اور افریقہ کے کچھ حصوں میں شائع ہو چکے ہیں۔

 

نقدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں قرآن کے ترجمے کے لیے پانچ اہم مراکز ہیں واضح کیا: سعودی عرب، مصر، لیبیا، یورپ اور ایران وہ ممالک ہیں جو قرآن کے ترجمے کے لیے سرگرم ہیں۔ "ترجمان وحی" ادارہ بغیر کسی متوازی کام کے قرآن کا ترجمہ کر رہا ہے۔ ہم نے سب سے پہلے دنیا کی مقبول ترین زبانوں کا ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ہمیں زیادہ کوریج مل سکے۔ مثال کے طور پر، 44 ممالک ہسپانوی بولتے ہیں۔ انگریزی دنیا کے لوگوں کی دوسری زبان بھی ہے۔ ہم نے چینی زبان کو بھی احاطے کی کوشش کی ہے جس کی آبادی ایک ارب دو سو ملین سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن کے تراجم سے ہم دنیا کے تین ارب لوگوں تک پہنچ چکے ہیں، حالانکہ بدقسمتی سے عیسائیت کے مقابلے میں ہمارا کام چھوٹا ہے! بائبل کا 2017 تک 3200 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا اور دنیا کے 98 فیصد لوگوں کو بائبل کے تراجم تک رسائی حاصل ہے لیکن اسلامی دنیا میں ہمارے تراجم کی تعداد بائبل کے تراجم کے مقابلے میں نہیں ہے۔

 

نقدی نے بیان کیا کہ ہم ترجمے میں رہبر معظم کے الفاظ پر عمل کرتے ہیں اور دو سال قبل رہبر انقلاب نے یورپی اور امریکی نوجوانوں کو ایک خط لکھا تھا جمسیں  انہوں نے کہا کہ اسلام کو قرآن سے جانو۔ رھبر معظم کے ارشادات پر بھروسہ کرتے ہوئے ہم نے قرآنی آیات کو منتخب کرکے ان کی درجہ بندی کی اور پھر ان کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔

انہوں نے ادارے کے نئے تراجم کے بارے میں کہا: نئے سال میں دو تراجم اشاعت کے لیے تیار ہیں۔ ہندی اور سویڈش دو مطلوبہ ترجمے ہیں۔ پچھلے سال سویڈن میں جاہلوں نے دو بار قرآن کو جلایا۔ سویڈش میں قرآن کا ترجمہ کر کے ہم ان ممالک کے لوگوں کو قرآن کے جوہر سے آشنا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قرآن کا سویڈش ترجمہ جہالت سے لڑنے کا ایک پیمانہ اور کاوش ہے۔/

 

4208161

ٹیگس: قرآن ، ترجمہ ، سوئیڈن
نظرات بینندگان
captcha