ایرانی قونصلیٹ پر حملہ اور سلامتی کونسل کی ہنگامی نشست

IQNA

ایرانی قونصلیٹ پر حملہ اور سلامتی کونسل کی ہنگامی نشست

2:09 - April 03, 2024
خبر کا کوڈ: 3516147
ایکنا: سلامتی کونسل کی ہنگامی اجلاس میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کا جایزہ لیا جائے گا ۔

ایکنا نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے شام میں ایران کے قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے حملے کے حوالے سے ایران کی درخواست پر سلامتی کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا۔

اقوام متحدہ میں روسی مندوب کے اعلان میں کہا گیا ہے: روس نے شام میں ایران کی سفارتی تنصیبات پر اسرائیل کے حملے کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ اجلاس آج 2 اپریل کو منعقد ہوگا۔

فلسطینی تحریک: ایران خطے میں مزاحمت کی حمایت سے باز نہیں آئے گا۔

اسی سلسلے میں پاپولر فرنٹ موومنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے ایک بیان میں شام میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کے فلسطینی مزاحمت کی حمایت سے باز نہیں آئیں گے۔

عراق کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کر کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے جو کل پیر کو ہوا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی منگل کی صبح ایک بیان میں شام میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ سفارتی مراکز پر کسی بھی بہانے اور کسی جواز کے تحت حملوں کو مسترد کیا جاتا ہے۔

منگل کی صبح کویت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور سلامتی کونسل سے کہا کہ وہ خطے کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسرائیلی افواج کا یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام خطے میں شدید کشیدگی کا باعث ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا کہ وہ خطے میں اپنی ناقابل قبول کارروائیاں بند کرے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی ایک سرکاری بیان میں دمشق میں ایران کے سفارتی دفاتر پر حملے کی مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور اسے بین الاقوامی معاہدوں اور سفارتی روایات کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 

اقوام متحدہ اور امریکہ نے بھی صیہونی حکومت کے ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر حملے پر ردعمل کا اظہار کیا جس میں متعدد افراد شہید ہوئے تھے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے شام میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے۔

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے بھی دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

لبنان کی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں شام میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ ناقابل سزا نہیں رہے گا۔

لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے صیہونیوں کی مسلسل حماقت کا مظہر قرار دیا ہے۔/

 

4208070

نظرات بینندگان
captcha