جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شب یکجہتی غزہ مارچ، عوام کی بڑی تعداد کی شرکت

IQNA

جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شب یکجہتی غزہ مارچ، عوام کی بڑی تعداد کی شرکت

13:41 - March 31, 2024
خبر کا کوڈ: 3516134
ایکنا: جماعت اسلامی کے تحت کراچی کی شارع قائدین پر شب یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق شب یکجہتی غزہ مارچ  سے حماس کے رہنما خالد قدومی نے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ کراچی کےعوام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا۔

 

خالد قدومی کا کہنا تھا امریکا اسرائیل کی پشت پناہی اور فلسطین پرظلم کروا رہا ہے، غزہ کےعوام مسجداقصیٰ کی بقا کے لیےجنگ کر رہے ہیں، اسرائیل صرف فلسطیینوں کا نہیں تمام اسانیت کا دشمن ہے۔

 

حماس رہنما نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مہاجرین کو پاکستان میں پناہ دی جائے اور ان کا علاج کیا جائے۔

ادھر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو حماس نے شکست دے دی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد بھی اسرائیل باز نہیں آ رہا، فلسطین کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنی ہے اور پوری دنیا تک پیغام پہنچانا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شب بیداری فریضہ انجام دی ہے، شب بیداری کے توسط سے دعاگو ہیں اللہ فلسطینی بچوں کی مدد فرمائے، چاروں طرف سے صیہونی بمباری کر رہے ہیں، اسپتالوں پربمباری کی جارہی ہے، کوئی بولےیا نہ بولے ہم اپنے حصےکا چراغ جلاتے رہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے ساتھ ہمارے رشتے کو کوئی نہیں توڑ سکتا، مسلمان فلسطینی مسلمانوں کے لیے مصر سے رابطہ کریں اور راستے کھولے جائیں

نظرات بینندگان
captcha