غزه، اب تک اصلی فاتح ہے

IQNA

رهبر انقلاب فلسطینی رہنما سے:

غزه، اب تک اصلی فاتح ہے

2:23 - March 30, 2024
خبر کا کوڈ: 3516124
ایکنا: رهبر معظم انقلاب نے غزہ کو اصل فاتح قرار دیتے ہوئے کہا: گذشتہ چھ مہینے میں فلسطینی عوام کی استقامت ایک عجوبہ اور عزت کی اوج ہے۔

ایکنا نیوز، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر کے مطابق، بروز جمعرات جناب "زیاد النخالہ"  فلسطین اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں، مزاحمتی قوتوں اور غزہ کے عوام کو فاتح قرار دیتے ہوئے تاکید کی: غزہ اور فلسطین کے عوام کے وقار اور مقام کی بلندی اور  اس چھ ماہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کی ناکامی ایک الہی واقعہ اور مظہر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے غزہ کے عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: حقیقت یہ ہے کہ صیہونی حکومت اپنے تمام فوجی سازوسامان اور دنیا کی ظالم طاقتوں کی حمایت کے ساتھ۔ خواتین اور بچوں کا قتل ظاہر کرتا ہے کہ یہ حکومت مزاحمتی قوتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے اور یہ ان کی ناکامی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خدا کے فضل سے آپ غزہ کے عوام کی حتمی فتح دیکھیں گے۔

اس ملاقات میں اسلامی جہاد فلسطین کے سیکرٹری جنرل جناب "زیاد النخالہ" نے مسئلہ فلسطین کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے شہید سردار سلیمانی کی یاد کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا: جو ہو رہا ہے غزہ میں آج کا واقعہ درحقیقت واقعہ کربلا کا اعادہ ہے اور تمام تر مصائب اور سازشوں کے باوجود غزہ کے عوام نے مزاحمتی قوتوں کے ساتھ مل کر امریکہ اور صیہونی حکومت اور ان کے حامیوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزاحمتی قوتوں بالخصوص حماس اور اسلامی جہاد کے درمیان مکمل ہم آہنگی پر تاکید کرتے ہوئے کہا: غزہ کے عوام اور مزاحمتی قوتوں نے آخری فتح تک ڈٹے رہنے کا عزم کر رکھا ہے اور خدا کے فضل سے آخری فتح حاصل ہو گی۔/

 

 

نظرات بینندگان
captcha