روزے پر اصرار؛ مسلم کھلاڈی کا فرنچ ٹیم سے اخراج کا باعث

IQNA

روزے پر اصرار؛ مسلم کھلاڈی کا فرنچ ٹیم سے اخراج کا باعث

14:34 - March 23, 2024
خبر کا کوڈ: 3516085
ایکنا: محمد دیاوارا کو روزہ رکھنے پر إصرار کی وجہ سے ٹیم سے نکال دیا گیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الدوستور کے مطابق، فرانسیسی فیڈریشن نے 21 سال سے کم عمر کی قومی ٹیموں کے کوچز سے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنے کا فیصلہ کرے اور کھانے سے گریز کرے، اسے ٹیم میں مدعو نہ کیا جائے، اور اگر دعوت دی جائے اور روزہ رکھنے پر اصرار کریں تو اسے ٹیم سے فارغ کیا جائے۔

اس غیر منصفانہ فیصلے اور واضح امتیازی سلوک کے باعث لیون کے کھلاڑی محمد دیاورا کو دعوت کے باوجود انڈر 19 ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔

اس نوجوان کھلاڑی نے فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن اور اپنے کلب کی درخواست کے باوجود گزشتہ 9 دنوں سے روزے رکھنے پر اصرار کیا۔

 

اس سے قبل فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اس ملک میں روزہ دار کھلاڑیوں کے لیے اذان کے بعد افطار کرانے کے لیے میچ نہیں روکے جائیں گے اور اس طرح روزہ دار کھلاڑی کھیل کے دوران افطار نہیں کر سکیں گے۔

 

 واضح رہے دوسری جانب فیفا کے نئے اصول کے مطابق، کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران گرم موسم میں پانی پینے کے لیے کھیل کو روکنے کے لیے دو مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے اس فیصلے کی وجہ سے کلبوں نے کھلاڑیوں کو روزہ نہ رکھنے کی دعوت دی ہے۔/

 

4206633

 

نظرات بینندگان
captcha