کربلا؛ طویریج ماتمی دستے کو حرم امام حسین(ع) میں عزاداری+ ویڈیو

IQNA

کربلا؛ طویریج ماتمی دستے کو حرم امام حسین(ع) میں عزاداری+ ویڈیو

9:30 - July 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3514693
ایکنا عراق: یوم عاشور پر حرم امام حسین(ع) میں لاکھؤں افراد نے عزاداری کی جہاں معروف طویریج نے حرم مطهر امام حسین(ع) میں روایتی ماتم کیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے یونیوز، کے مطابق یوم عاشور پر لاکھوں عزاداروں نے حرم امام حسین(ع) پر حاضری دی اور امام کو پرسہ پیش کیا۔

 

لاکھوں دیگر عزاداروں کے ساتھ عراق کے معروف ماتمی دستہ طویریج نے سبز علمؤں کے ساتھ جن پر یا حسین درج تھے ماتم کرتے ہوئے لاکھوں افراد کے ساتھ حرم کی طرف روانہ ہوا جہاں انہوں نے عزداری کی۔

 

طویریج کا ماتم ایک تاریخی عزاداری اور ماتم شمار ہوتا ہے جو یوم عاشور پر دنیا کا سب سے بڑا ماتمی دستہ جانا جاتا ہے جس میں لاکھوں ماتمی امام حسین(ع) کی یاری اور مدد کے نعروں کے طویرج کے گاوں سے مرقد امام عالی مقام کی طرف مارچ کرتے ہیں اور بیس کیلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے «واحسینا»، لبیک یا حسین اور «وا ویل علی العباس» کے نعرے لگاتے ہوئے حرم میں آکر اختتامی ماتم کرتے ہیں۔

 

ماتمی دستہ طویریج نے اس سال ماتم کے ساتھ توہین قرآن کی بھی مذمت کی اور متعدد افراد نے ہاتھوں میں قران مجید اٹھا کر کتاب الھی سے وفاداری کا بھی اظھار کیا اور مغربی اقدام کی مذمت کی۔/

 

ویڈیو کا کوڈ
۔۔
 

 

 

ویڈیو کا کوڈ

 

 

 

 

 

 

 
 

 

 

برپایی مراسم مقتل خوانی و حرکت دسته عزاداری طویریج به سمت حرم امام حسین(ع)/اماده

 

 

4158937

نظرات بینندگان
captcha