کربلا میں قرآن سوزی کے خلاف بڑے مظاہرے

IQNA

کربلا میں قرآن سوزی کے خلاف بڑے مظاہرے

8:29 - July 24, 2023
خبر کا کوڈ: 3514667
ایکنا عراق: کربلا میں ہزاروں کی تعداد میں عراقیوں نے مظاہروں میں قرآن سوزی کی مذمت کی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے السومریه نیوز کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں گذشتہ روز قرآن سوزی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔

 

کربلا کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں سے لوگوں نے کربلا کے مرکز میں مظاہرہ کیا اور توہین قرآن کے تکرار پر غم اور غصے کا اظھار کیا۔

 

مظاہرین نے اس حوالے سے مختلف بینرز اٹھائے تھے جس پر قرآن سوزی کی مذمت میں جملے درج تھے جب کہ سوئیڈن اور ڈنمارک کی حکومتوں کو قرآن سوزی کی اجازت دینے پر شدید مذمت کی گیی اور مجرموں کی سزا کا مطالبہ کیا گیا۔

 

مظاہرین نے عراقی حکومت کی جانب سے سوئیڈن سے تعلقات خاتمے کو سراہا گیا اور دیگر عربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی ایسے اقدامات انجام دیں۔/

 

 

 

 

4157266

نظرات بینندگان
captcha