سعودی عرب سے مزید 2 لڑکیاں بیرون ملک فرار

IQNA

سعودی عرب سے مزید 2 لڑکیاں بیرون ملک فرار

9:25 - February 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3505773
بین الاقوامی گروپ- آسٹریلیا جانے کی خواہشمند دونوں بہنوں کو سعودی حکام نے ہانگ کانگ میں روک لیا لیکن اب وہ آگے جانے کے لیے عالمی مدد مانگ رہی ہیں

ایکنا نیوز- امت اخبار کے مطابق سعودی عرب سے دو بہنیں اپنے والدین اور ملک کو چھوڑ کر فرار ہوگئی ہیں اور انہوں نے سعودی وہابی اسلام ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلیا جانے کی خواہشمند دونوں بہنوں کو سعودی حکام نے ہانگ کانگ میں روک لیا لیکن اب وہ آگے جانے کے لیے عالمی مدد مانگ رہی ہیں۔

 

بالکل اسی طرح کا واقع جنوری میں پیش آیا تھا جب رہف القنون نامی ایک سعودی لڑکی آسٹریلیا جاتے ہوئے بنکاک میں روکی گئی تھی اور پھر بین الاقوامی اداروں نے اسے کینیڈا پہنچا دیا تھا۔ رہف القنون نے بھی وہابی اسلام سے بیزار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں خواتین اکثر ابتدایی حقوق سے محروم ہیں اور مرد سالاری نظام کے تحت رہنے پر انہیں مجبور کیا جاتا ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha