ایکنا نیوز- ماسکو کی جامع مسجد میں منعقدہ مقابلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے
روس کی ناکامی
«ایام الدین فخرالدین» روسی قاری مقابلوں میں مقام حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔
عربی ممالک سرفہرست
الاهرام نیوز کے مطابق یمن کے«عبدالحکیم العوسجی» اول، تیونس کے «محمد معرف» دوم اور امارات کے قاری «ولید مرزوقی» مقام سوم حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
بوسنیا
بوسنیا کے قاری «حارث کاریو» مقام چہارم حاصل کرسکا جبکہ ایران کے قاری ابوذر کرمی بھی پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔
اختتامی تقریب میں روسی مفتی کونسل کے مفتی راویل عینالدین سمیت دیگر اعلی حکام ، قرآنی ماہرین، علما اور سفارت کار شریک تھے جنہوں نے مقابلوں کو ہم آہنگی کے ایجاد میں اہم قرار دیا۔
دبیی ایوارڈ نمایش
تقریب میں «دبیی ایوارڈ » نمایش بھی منعقد ہوئی جسمیں نمایاں خدمات پر مختلف افراد کی حوصلہ افزائی کی گیی۔
مصری قاری بیہوش
تقریب میں مصر کے قاری «ابراهیم حسن سیداحمد» اچانک بیہوش ہوگیے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ روس کے قرآنی مقابلے ہر سال قرائت تحقیق اور حفظ کل قرآن کے شعبے میں منعقد کی جاتے ہیں۔/