نیویورک ٹائمز؛ شام اور عراق میں تیس ہزار داعش بھرتی

IQNA

نیویورک ٹائمز؛ شام اور عراق میں تیس ہزار داعش بھرتی

6:57 - September 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3373993
بین الاقوامی گروپ: سال 2011 سے اب تک سو ممالک سے تیس ہزار افراد شام اور عراق میں داعش شمولیت کرچکے ہیں

ایکنا نیوز- نیویارک ٹایمز کے مطابق شام اور عراق میں مسلسل داعش کے عناصر میں اضافہ ہورہا ہے سال 2011 سے اب تک سو ممالک سے تیس ہزار افراد شام اور عراق میں داعش میں شامل ہوچکے ہیں جنمیں سے 250 افراد کا تعلق امریکہ سے ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کے خلاف امریکی اتحاد سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے ۔ داعش کے خلاف امریکی اتحاد میں ساٹھ ممالک شامل ہیں جو شام اور عراق میں حملہ کررہے ہیں لیکن اب تک داعش کو خاطر خواہ نقصان پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔

شام کے صدر بشار اسد نے واضح کہا ہے کہ امریکی اتحاد داعش کےخلاف ناکام ہوا ہے اور انکے ہوائی حملوں کے باوجود شام میں داعش آسانی سے کاروائیاں کررہی ہے۔

3372862

نظرات بینندگان
captcha