ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «بی ڈی نیوز» کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر مہاجرین نے کہا ہے کہ تمام شہداء کے نزدیکی رشتہ داروں اور مسجد میں واقعے کے وقت موجود افراد کے رشتہ داروں کو نیوزی لینڈ کی شہریت دی جارہی ہے۔
«لین لیزگالووی» کا کہنا تھا: مسجد واقعے نے متاثرین کے علاوہ نیوزی لینڈ کی حکومت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے سے ایک سو نوے افراد کو شہریت دی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک آسٹریلین شہری نے کرایسٹ چرچ کی دو مساجد میں حملہ کرکے پچاس سے زاید شہریوں کو شہید کردیا تھا اور متعدد دیگر زخمی ہوگیے تھے۔/