ایکنا نیوز- ای بی سی سون نیوز کے مطابق امریکن اسکوائش ٹیم کی کھلاڑی «فاطمه عبدالرحمان» کینیڈا میں منعقدہ مقابلوں میں شرکت کے لیے جارہی تھی جہاں انہیں زبردستی حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا۔
یکم اگست کو انکا مقابلہ تھا اور وہ ٹورنٹو جارہی تھی کہ سن فرانسیسکو میں کینیڈین فلائیٹ کے کارکنوں نے انہیں حجاب اتارنے
پر مجبور کیا ۔
انکا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ میرا چہرہ اور پاسپورٹ تصویر میچ نہیں کررہا لہذا مجھے مجبور کیا گیا کہ چادر اتاروں اور اس وقت مجھے ذلت کا احساس دلایا گیا۔
فاطمه کا کہنا ہے کہ چادر ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہمیں حجاب پر فخر ہے۔
صبرین خواهر جو فاطمہ کی بہن ہے کا کہنا ہے کہ ہماری شکایت کا اب تک جواب نہیں دیا گیا ہے۔
سن فرانسیسکو اسلامی کونسل کے رکن«احمد رفیقی» کیس کی پیروی کررہا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ فاطمہ کو الگ کمرے میں چیکنگ کی سہولت نہ دیکر امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی گیی ہے۔
رفیقی کا کہنا ہے کہ فاطمہ نے مذکورہ ائیرلاین کو دو ہفتوں کی مہلت دی ہے کہ وہ شکایت کا جواب دے۔/