پاکستان کے دس شہروں میں انس با قرآن کی محافل

IQNA

پاکستان کے دس شہروں میں انس با قرآن کی محافل

9:29 - September 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3506644
بین الاقوامی گروپ- عالمی شہرت یافتہ قرآء کی شرکت کے ساتھ محافل کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت وتعلقات اسلامی کے مطابق ادارہ صوت القرآء پاکستان کے تعاون سے ایرانی،بنگلہ دیشی اور مصری قرآء کی شرکت کے ساتھ محافل قرآن منعقد ہوں گی۔

 

بین الاقوامی انس با قرآن کی محافل (۱۰ سے ۲۰ اکتبر ۲۰۱۹) کو منعقد ہورہی ہیں اور زرایع کے مطابق

لاهور، اسلام‌آباد، پشاور، گجرات، اوکاڑہ اور «کوٹ رادها کشن»، کراچی کے علاوہ کشمیر کے تین اہم شہروں میں محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

ادارہ صوت القرآء پاکستان کے سربراہ سیدصداقت علی نے لاہور خانہ فرھنگ ایران کے ڈائریکٹر علی اکبر رضایی‌فرد سے ملاقات میں کہا: ایران کے قرآنی شعبوں میں قابل تعریف پیشرفت کو دیکھتے ہوئے ایرانی قرآء کو بھی دعوت دی گیی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے قرآنی و ثقافتی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔/

3843299

نظرات بینندگان
captcha