جموں کشمیر کی حالت زار پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے تحفظات

IQNA

جموں کشمیر کی حالت زار پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے تحفظات

9:52 - September 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3506584
بین الاقوامی گروپ- وزیراعظم آزاد کشمیر نے جموں کشمیر کو عظیم ترین زندان قرار دے دیا۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق راجا فاروق حیدر خان نے جموں کشمیر کو بڑا زندان قرار دیتے ہویے تشویش کا اظھار کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: جموں کی حالت پہلی ہی خراب تھی مگر اب بدترین مسائل سے دوچار ہے جہاں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے عوام کو محروم کردیا گیا ہے اور لوگ ٹیلی فون و بجلی سمیت تمام غذائی سہولیات سے بھی محروم ہے۔

 

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں تمام انسانی حقوق کو بدترین انداز میں پامال کیا جارہا ہے اور یہ انسانیت سے گردانی کے مترادف ہے۔

 

انکا مزید کہنا تھا: فورسز عوام کو نشانہ بنارہی ہیں، پاکستان کی انڈیا سے کوئی دشمنی نہیں تاہم مودی نے ہٹلر کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیا ہے اور ہم اس پالیسی کی مخالفت کررہے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ انڈیا نے پانچ اگست سے یہاں کی خودمختاری کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور تمام اختیارات انڈین حکومت کو دینے کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

نئے قوانین کے مطابق یہاں پر ہندو آباد کاری کو فروغ دیا جارہا ہے اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کی جارہی ہے۔

 

اس قانون کو لاگو کرکے عوام اعتراضات روکنے کے لیے یہاں پر ٹیلی فون اور انٹر نیٹ سمیت رابطے کی تمام سہولیات ختم کردی گئی ہیں۔/

.

3839886

 

نظرات بینندگان
captcha