اردن کی وزارت خارجہ میں اسرائیلی سفیر کی طلبی

IQNA

اردن کی وزارت خارجہ میں اسرائیلی سفیر کی طلبی

8:44 - August 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3506520
بین الاقوامی گروپ- مسجد الاقصی کی توہین حرمت پر اردن کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے NET24jo کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے صھیونی سفیر کو مسجد الاقصی کی توہین پر طلب کرلیا اور واقعے کی مذمت کی۔

 

اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان سلمان القضاه کا کہنا تھا: وزارت خارجہ نے اسرائیلی سفیر کو واضح اور سخت پیغام دیا ہے کہ مسجد الاقصی کی توہین کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور اسکی حیثیت اور شکل کو تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے۔

 

القضاه نے اسرائیلی وزیر داخلہ کے خطاب کی بھی مذمت کی اور کہا کہ مسجد الاقصی کا تمام حصہ مسلمانوں کی عبادت کے لیے مخصوص ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی وزیر داخلہ «گلعاڈ اردان» نے ریڈیو سے گفتگو میں کہا تھا کہ مسجد الاقصی کی صورت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہودی بھی وہاں نماز اور دیگرعبادات بجا لاسکے ، اس بیان پر اردن نے انکو طلب کیا ہے۔/

3835941

نظرات بینندگان
captcha