IQNA

10:16 - August 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3506497
بین الاقوامی گروپ- حج کے عالمی موقع پر کشمیرو فلسطین کا ذکر نہ کرنا افسوسناک ہے- رہنما مجلس وحدت مسلمین

ایکنا نیوز- جیکب آباد میں نماز عید الاضحی کے موقع پر مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام عالم انسانیت کے عظیم رھبر ہیں جن کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے آپ نے شرک بت پرستی اور معاشرے کی جاھلانہ رسومات کے خلاف قیام کیا اور پرچم توحید کو سر بلند کیا۔

انہوں نےکہا کہ خانہ کعبہ کو ابراہیم جیسے پاکیزہ کردار متولی اور خادم کی ضرورت ہے جبکہ موجودہ نام نہاد خادم کعبہ نمرودی کردار کا حامل ہے یہی سبب ہے کہ آج کشمیر اور فلسطین جل رہا ہے جبکہ خائن حرم ان مظلوموں کے حق میں ایک جملہ تک نہیں کہتے۔ کاش امام کعبہ خطبہ حج میں ان مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق ایک دعا ہی کر دیتے۔ برائت از مشرکین کے حکم قرآنی سے بغاوت کرکے آل سعود نے سامراج اور شیطان بزرگ کی خدمت کی ہے۔

انہوں نےکہا کہ آئین و قانون سے ماوراء جوانوں کو اغواء کیا جارہا ہے جو مناسب نہیں-

نام:
ایمیل:
* رایے: