مقبوضہ کشمیر میں 500 سے زائد حریت رہنما و کارکنان گرفتار

IQNA

مقبوضہ کشمیر میں 500 سے زائد حریت رہنما و کارکنان گرفتار

17:17 - August 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506478
بین الاقوامی گروپ- بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد قابض فورسز کے آپریشن کے دوران اب تک 5 سو سے زائد حریت رہنما اور کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکنا نیوزز- ڈان نیوز کے مطابق تقریباً تمام حریت رہنما بشمول آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین اور بزرگ سیاست دان سید علی گیلانی اور حریت فورم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند یا جیل میں قید کر دیا گیا ہے۔

تاذہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ وادی میں سری نگر، بارامولا، گریز اور دیگر اضلاع میں 5 سو 60 کارکنان کو جیلوں میں قید کردیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بھی بنادیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو بھی نظر بند کردیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سری نگر کے قریبی علاقے ساؤرا میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ 4 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے گلیاں اور چوراہے ویران ہیں جبکہ قابض فوج کا جگہ جگہ گشت جاری ہے۔

لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ علاقے میں تمام مواصلاتی نظام بشمول موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی ہے۔

کارگل میں حکومت مخلاف مظاہرے جاری تھے کہ پورے لداخ میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی، تاہم لوگ اس کے باوجود گھروں سے باہر نکل کر آئے اور حکومت کے اخلاف احتجاج جاری رکھا۔

نظرات بینندگان
captcha