کربلا اسٹڈیم میں توہین مقدسات پر مقتدی صدر کا رد عمل

IQNA

کربلا اسٹڈیم میں توہین مقدسات پر مقتدی صدر کا رد عمل

9:13 - August 07, 2019
خبر کا کوڈ: 3506473
بین الاقوامی گروپ- صدر گروپ کے رہنما «مقتدی صدر» نے کربلا کے اسٹڈیم میں گستاخانہ حرکات پر ردعمل ظاہر کیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «السومریه نیوز» کے مطابق معروف رہنما مقتدی صدر نے کہا ہے کہ وہ فٹبال کا حامی نہیں اور اسکو بیکار گیم سمجھتا ہے اور عراق میں یہ کھیل سیاست کا شکار ہوچکا ہے جسمیں تمام متعلقہ لوگ شامل ہوچکے ہیں

 

مقتدی صدر کا کہنا تھا کہ کاش ملک میں اقتصادی، علمی، ثقافتی اور میڈیکل کے حوالے سے پروگرامات ہوں اور اس طرح کے پروگراموں کی میزبان فاسد لوگوں کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔

 

صدر نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کو سادگی اور صاف انداز میں منعقد کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

مقتدی صدر نے مزید کہا کہ نہ فٹبال کو مقدس کھیل سمجھنا چاہیے اور نہ اسکی شدید مذمت کی ضرورت ہے بلکہ میانہ روی بہترین عمل ہے۔

 

انہوں نے قومی ٹیم کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظھار کیا اور کہا کہ امید ہے وہ ملک کے نام روشن کرنے کے لیے کوشش کریں گی۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے کو اسٹڈیم میں افتتاحی تقریب میں حجاب کے بغیر رقص و سرور کی محفل منعقد ہوئی تھی جس پر شدید اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔/

3833096

نظرات بینندگان
captcha