IQNA

8:35 - August 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3506469
بین الاقوامی گروپ- نائجیریا کی اعلی عدالت نے سماعت میں شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کا حکم جاری کردیا۔

ایکنا نیوز- اسلامی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شیخ زکزاکی کی تیسری سماعت آج نائجیریا کے شہر کادونا کی عدالت میں منعقد کی گیی ۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق عدالت نے کہا ہے کہ شیخ کی حالت تشویشناک ہے اور ہر لمحہ انکی فوت کا امکان موجود ہے۔

 

سرکاری وکلا عدالت کو ملک کے اندر درست معالجے کے حوالے سے مطمین کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

 

جج نے کہا ہے کہ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو علاج کی سہولت ملنی چاہیے ورنہ وہ کیسے دفاع کر سکیں گے۔

 

عدالت نے سرکاری وکلاء کے علاج بارے دلائل کو  قبول کرنے سے انکار کردیا۔

 

تازہ ترین خبروں کے مطابق شیخ زکزاکی اور انکی اہلی کو بھارت میں علاج کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور ضمانت پر انکو رہا کرایا جاسکتا ہے۔/

3832708

نام:
ایمیل:
* رایے: