ایکنا نیوز- خبررساں ادارے فلسطین الیوم کے مطابق فلسطینی انسانی حقوق تنظیم بشرالمیزان کے مطابق صھیونی رژیم کے اہلکاروں نے جاری سال میں تین ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید و زخمی کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہداء میں بار بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ سال ۲۰۱۹ کے نصف اول میں ۳۷۳۲ فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جنمیں ۱۲۲۶ بچے اور ۱۷۹۹ خواتین شامل ہیں۔
بہتّر افراد وطن واپسی ریلیوں میں شہادت کا جام نوش کرچکے ہیں جنمیں نو بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ۸۸ فلسطینی گرفتار بھی ہوچکے ہیں جنمیں ۱۷ کم عمر بچے شامل ہیں۔/