ترکی؛ ۴۵۵ ساله تاریخی قرآن کی مرمت

IQNA

ترکی؛ ۴۵۵ ساله تاریخی قرآن کی مرمت

8:34 - July 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3506402
بین الاقوامی گروپ- قدیم قرآنی نسخہ ترکی کے ایک ورکشاپ میں زیرمرمت ہے ۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «ترک پریس» کے مطابق مرمت سازی کے ماہر«احمد قورناز» اس نادر قرآن کی مرمت کی نگرانی کررہا ہے۔

 

ترکی کے ماہری آثار قدیمہ کے مطابق اس نسخے کے جلد پر سونے کے پانی سے آرائش کا کام کیا گیا ہے جو ۴۵۵ سال قدیم بتایا جارہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ عثمانی بادشاہ سلطان محمود دوم کی بیوی «خادمه دیلسازا»، کو سال ۱۸۱۶ میں تحفے کے طور پر یہ قرآن پیش کیا گیا ہے۔

 

ترک ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نادر نسخے کی خطاطی معروف خطاط «علی» جو «ابوالحسن الاُسیلی» کے نام سے معروف ہے انہوں نے ۱۰ فروری ۱۵۶۴ کو مکمل کیا تھا۔

 

قورناز کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ ۵ سے ۶ گھنٹے تک اس کی مرمت پر کام کرتا ہے اور اس نسخے پر کام سے وہ خوش ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ چھ مہینے سے اس نسخے پر کام جاری ہے اور جلد ہی اسکی مرمت سازی کا کام مکمل ہوگا اور اسکو ملک کے قومی میوزیم میں رکھا جائے گا۔/

3828979

نظرات بینندگان
captcha