ایلهان عمر اور رشیده طلیب کو اسرائیلی ویزا جاری

IQNA

ایلهان عمر اور رشیده طلیب کو اسرائیلی ویزا جاری

7:55 - July 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506400
بین الاقوامی گروپ- امریکہ میں اسرائیلی سفیر کے مطابق کانگریس کی دونوں مسلمان خواتین کو مقبوضہ علاقوں کے سفر کے لیے ویزا مل جائےگا۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق امریکہ میں اسرائیلی سفیر ران درمر نے کہا ہے کہ کانگریس کے احترام اور دونوں ممالک کے تعلقات کے پیش نظر کسی رکن کانگریس کو اسرائیل میں داخل ہونے سے نہیں روکا جائےگا۔

 

انکا کہنا تھا: اسرائیل ان دونوں رکن کانگریس کو مقبوضہ علاقوں اور فلسطین میں آنے کی اجازت دے رہا ہے۔

 

اسرائیلی سفیر درمر کے اس بیان کو اسرائیل کے وزیراعظم نتین یاہو نے بھی درست قرار دیا۔

 

رشیده طلیب مشی گن سے رکن کانگریس اور ایلھان عمر مینہ سوٹا سے نمایندہ ہے جو فلسطین کا دورہ کرنا چاہتی ہیں اور امکانی طور پر اگلے مہینے انکا دورہ ہوسکتا ہے۔

 

رشیده طلیب فلسطین میں پیدا ہوئی ہیں اور انکے کافی اقارب اب بھی غزہ کی پٹی میں موجود ہیں جبکہ ایلھان عمر سومالین نژاد ہیں اور یہ دونوں مسلمان خواتین سال ۲۰۱۸ کو رکن کانگریس منتخیب ہوئی ہیں۔/

3828782

نظرات بینندگان
captcha