کینیڈا؛ مسجد هلیفکس کی سیکورٹی کے لیے ۱۵ ہزار ڈالر مختص

IQNA

کینیڈا؛ مسجد هلیفکس کی سیکورٹی کے لیے ۱۵ ہزار ڈالر مختص

9:26 - July 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506393
بین الاقوامی گروپ- مرکزی حکومت نے ھیلفیکس Halifax کی مسجد کی سیکورٹی کے لیے پندرہ ہزار ڈالر وقف کردی۔

ایکنا نیوز- گلوبل نیوز کے مطابق ھیلفیکس شہر کے نمایندے «انڈی فیلمور» نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ مسجد "امت" کی سیکورٹی کے لیے پندرہ ہزار ڈالر مختص کیا گیا ہے۔

 

اس رقم سے مسجد میں خفیہ کیمرے اور دیگر سیکورٹی آلات نصب کیے جائیں گے۔

 

فیلمور نے کہا کہ امید ہے کہ اس سے مسجد کی سیکورٹی میں بہتری آئے گی اور لوگ آرام سے عبادت بجا لائیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ کینیڈا اور دیگر ممالک میں دہشت گردانہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں سیکورٹی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

 

مسجد کے متولی «احمد حسین» کا کہنا تھا: اس صورتحال میں جہاں اسلاموفوبیا میں شدت آرہی ہے ہم حکومت کے ایسے اقدامات پر انکے شکر گزار ہیں۔

 

شهر هلیفکس ریاست Nova Scotia)  میں واقع ہے جسکی آبادی چار لاکھ سے زاید بتائی جاتی ہے۔/

3828523

نظرات بینندگان
captcha