عراق؛ ایرانی و عراقی قرآنی بچوں کی حوصلہ افزائی

IQNA

عراق؛ ایرانی و عراقی قرآنی بچوں کی حوصلہ افزائی

9:19 - July 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506390
بین الاقوامی گروپ- قرآنی طالبات کے اعزاز میں تقریب نجف اشرف میں حرم علوی میں منعقد کی گئی۔

عراق؛ ایرانی و عراقی قرآنی بچوں کی حوصلہ افزائی

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «قاف» کے مطابق آستانہ علوی کے شعبہ خواتین کے تعاون سے عراقی اور ایرانی قرآنی طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

 

شعبہ خواتین قرآنی مرکز کی انچارج مرضیه غلام نے تقریب سے خطاب میں کہا:تقریب میں آستانہ حسینی کے تعاون سے منعقدہ قرآنی مقابلوں میں کامیاب طالبات کو دعوت دی گئی ہے جبکہ فلاحی ادارے «التمار» کے قرآنی مقابلے اور آستانہ علوی کے مقابلوں کی کامیاب طالبات بھی تقریب میں شامل ہیں۔

 

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد حافظہ «نعیمه عبداللطیف» نے تواشیح اور «الغدیر» گروپ نے ولادت امام رضا(ع) کے حوالے سے منقبت کا شرف حاصل کیا ۔ تقریب میں خطابات بھی شامل تھے۔/

3828468

نظرات بینندگان
captcha