IQNA

19:23 - July 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506338
بین الاقوامی گروپ- تیونس کی حکومت نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کردی۔

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق تیونس کے وزیراعظم  نے سرکاری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کے نقاب پر پابندی حالیہ خودکش حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق کسی بھی خاتون کو دفتر، تعلیمی ادارے یا شاپنگ مال وغیرہ میں چہرہ ڈھانپنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب خودکش حملے سے متعلق بعض عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ حملہ آور نے نے اپنا چہرہ ڈھانپا ہوا تھا۔

تیونس کے وزیر داخلہ نے عینی شاہدین کے مؤقف کی تردید کردی اور کہاکہ حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اس لیے اڑا لیا تاکہ اسے کوئی پکڑ نہ سکے۔

واضح رہے کہ برطانیہ، افریقا اور بعض ایشیائی ممالک میں خواتین کے عوامی مقامات پر نقاب لگانے پر پابندی عائد ہے جسے انسانی حقوق کی تنظیموں نے مذہبی اور شخصی آزادی کے منافی قرار دیا ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے: