نمایندہ رھبر کا فلپائنی دارلقرآن کا دورہ + تصاویر

IQNA

نمایندہ رھبر کا فلپائنی دارلقرآن کا دورہ + تصاویر

10:27 - July 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506337
بین الاقوامی گروپ- طلباء امور میں رھبر معظم کے نمایندہ خصوصی نے منیلا میں قرآن مرکز اور کلاسز کا دورہ کیا ۔

ایکنا نیوز کے مطابق طلبا امور میں نمایندہ رھبر معظم برائے ایشیاء و اقیانوس حجت‌الاسلام محمدعلی نظام زاده نے خواتین قرآنی کلاسز کا دورہ کیا اور طلبا و طالبات میں تحایف پیش کیے۔

قرآنی کلاسز کی استاد تندیس تقوی نے قرآنی امور کے حوالے سے بریفینگ دی۔

 

حجت‌الاسلام نظام‌زاده نے محترمہ تندیس تقوی اور ایران کے ثقافتی سفیر محمد جعفری ملک کی کاوشوں کو سراہا اور طلبا سے خطاب میں کہا: آپ لوگوں سے ملک دلی خوشی ہوئی اور امید ہے کہ آپ کی قرآنی کاوشیں جاری رہیں گی۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآن انسانی زندگی میں نور لاتا ہے اور قرآن سے دوری اخلاق سے عاری بنا دیتی ہے اور قرآن کی ھمنشینی معارف میں اضافہ کرتی ہے۔

 

رھبر معظم کے نمایندہ نے حضرت امام خمینی(ره) کی زندگی پر اشارہ کرتے ہوئے کہا: جب امام پیرس سے تہران واپس پہنچے تو باقی کے دس سالہ زندگی میں اس قدر قرآن کی تلاوت کی کہ تین بار قرآن بدلنا پڑا ۔

 

انکا کہنا تھا کہ رھبر معظم  آیت‌الله خامنه‌ای  بھی قرآن کی تلاوت کا اہتمام کرتے ہیں اور آپ کو بھی اس کے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

حجت‌الاسلام نظام‌زاده  نے خواتین سے کہا : آپ لوگ صرف کلاس کی حد تک قرآن پڑھنے کو کافی نہ سمجھیں بلکہ گھر میں بھی قرآن کا مطالعہ کریں۔

 

منیلا میں قایم قرآن کلاسز میں اس وقت سولہ طالبات تلاوت و تفسیر کی کلاسز میں زیرتعلیم ہیں جہاں مختلف دیگر پروگرامز بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

 

سنٹاٹوماس یونیورسٹی کا دورہ

 

نمایندہ رھبر نے سنٹاٹوماس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور فادر«پابلئو ٹیونگ» مشیر برائے مذھبی امور اور یونیورسٹی میں ماہر مذھبی امور «پابلئو بایبادو» سے ملاقات کی۔

 

مذکورہ نمایندوں نے رھبر معظم کے نمایندے سے ملاقات پر خوشی کا اظھار کیا اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام پر بات چیت کی۔

 

نمایندہ رھبر نے فلپاین میں ایرانی طلبا کے امور پر بات کی اور انکو دونوں ممالک کے درمیان سفیر قرار دیا۔

 

 

حجت الاسلام والمسلمین نظام زاده اور ایرانی ثقافتی سفیر محمد جعفری ملک مے منیلا کی بلیو مسجد کا بھی دورہ کیا اور مسجد کے ڈائریکٹر «عامرباکارات Amer Baccarat»  سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔/

دورہ کی تصاویر

 

3825217

نظرات بینندگان
captcha