عالمی علما کونسل: منامه کی نشست اسلامی اور انسانی اصولوں سے متصادم ہے

IQNA

عالمی علما کونسل: منامه کی نشست اسلامی اور انسانی اصولوں سے متصادم ہے

12:01 - June 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506267
بین الاقوامی گروپ- عالمی مسلم علماء کونسل نے بحرین میں نشست کو اسلام و فسلطین سے غداری کی مترادف قرار دیا۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ورلڈ مسلم علماء کونسل نے ایک بیان میں منامہ نشست کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے: بحرین میں ہونے والی بظاہر اقتصادی نشست نہ صرف فسلطینی،عربی اور اسلامی اصولوں کی منافی بلکہ انسانیت سے بھی متعارض ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: امریکہ نے دسمبر ۲۰۱۷ کو فیصلہ کیا کہ قدس صھیونی داراحکومت ہے اور سینچری ڈیل پر کام شروع کیا مگر بعض عرب ممالک نے نہ صرف مزاحمت نہیں کی بلکہ انہوں نے امریکی ایماء پر اس معاملے پر تعاون کیا اور منامہ نشست اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور بحرین نے اعلان کیا ہے کہ منامہ ورکشاپ یا اقتصادی نشست سینچری ڈیل کی جانب پہلا قدم ہے جو پچیس اور چھبیس جون کو منعقد کی جارہی ہے۔

 

امریکی پروگرام یا «سینچری ڈیل» کو فلسطینی اور صھیونی جھگڑا ختم کرنے کا معاہدہ کہا جاتا ہے مگر حقیقت میں فلسطینیوں کو انکی سرزمین سے بے دخلی کرنے کی اہم اور خطرناک سازش ہے۔

 

صھیونی رژیم کے لیے قدس کو دارالخلافہ امریکی ایماء پر قرار دینا اسی حوالے سے قرار دیا جاتا ہے اور قدس کو فلسطین سے نکال دینے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔/

3821799

نظرات بینندگان
captcha