لاہور، طفلان مسلم تربیتی ورکشاپ "قرآنی طرز زندگی" کا آغاز ہو گیا

IQNA

لاہور، طفلان مسلم تربیتی ورکشاپ "قرآنی طرز زندگی" کا آغاز ہو گیا

13:37 - June 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506251
بین الاقوامی گروپ: علامہ علی عباس نقوی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ کے ایجنڈا میں ثقافتی سرگرمیوں سمیت قرآن، تجوید، حدیث، عقائد، مہدویت، اخلاق، احکام، تاریخ و سیرت معصومین، ملکی و عالمی حالات، کیرئیر گائیڈنس اور شیعہ شناسی کے موضوعات پر علما کرام کے خصوصی دروس ہوں گے۔

ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کے زیراہتمام لاہور کے علاقہ شاہ جمال میں سالانہ دسویں" طفلان مسلم تربیتی ورکشاپ" کا آغاز ہو گیا۔ ورکشاپ کے پہلے روز طلبا کی رجسٹریشن کیلئے ڈیسک قائم کیا گیا جس پر ورکشاپ میں حصہ لینے والے طلبا کے اندراج کا عمل مکمل کیا گیا۔ رجسٹریشن میں طلبا کی صلاحیتیں جاننے کیلئے علما کرام و اساتذہ نے انٹرویو اور خصوصی ٹیسٹ لیا۔ انٹرویو کے منفرد مرحلہ کے بعد طلبا کو مختلف گروپس میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین ادارہ التنزیل کا کہنا تھا کہ قرآنی طرز زندگی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کیلئے قرآن کریم کو کتاب زندگی قرار دیکر ان کی تعلیمات قرآن کے مطابق زندگیوں کو استوار کرنا ہے۔ علامہ علی عباس نقوی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ کے ایجنڈا میں ثقافتی سرگرمیوں سمیت قرآن، تجوید، حدیث، عقائد، مہدویت، اخلاق، احکام، تاریخ و سیرت معصومین، ملکی و عالمی حالات، کیرئیر گائیڈنس اور شیعہ شناسی کے موضوعات پر علما کرام کے خصوصی دروس ہوں گے۔ علامہ علی عباس نقوی کا کہنا تھا کہ نئی نسل کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دینی، اخلاقی اقدار سے روشناس کروانا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔ پہلے مرحلہ میں طلبا کی ورکشاپ 8 روز تک جاری رہے گی جبکہ طالبات کی تربیتی ورکشاپ کا آغاز آٹھ روز بعد ہوگا۔

نظرات بینندگان
captcha