IQNA

11:14 - May 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3506137
بین الاقوامی گروپ ـ نایجیرین فوج نے شیخ زکزاکی کی حمایت میں احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگیے۔

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق جمعہ کو شیخ زکزاکی کی آزادی کے لیے مظاہرہ کیا گیا جہاں انکے حامی شیخ کے لیے انصاف کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

شیعہ لیڈر شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ کو دسمبر ۲۰۱۵ میں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

شیخ زکزاکی پر حملے کے دوران ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی ، انکی اہلی شدید زخمی اور تین سو کے لگ بھگ انکے حامی شہید کردیے گیے تھے۔

 

سال ۲۰۱۶ کو سپریم کورٹ نے انکی فوری آزادی کا حکم جاری کردیا تھا جس پر تا حال عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔

شیخ زکزاکی کے وکیل کے مطابق شدید نقاہت اور کمزوری کی وجہ سے وہ گذشتہ دنوں عدالت بھی حاضر نہ ہوسکے تھے۔

 

انکے وکیل کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود انکی آنکھ کے علاج کے لیے سہولت مہیا نہیں کی گیی ہے۔/

3812647

نام:
ایمیل:
* رایے: