جماعت الدعوہ اورجیش محمدسے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد

IQNA

جماعت الدعوہ اورجیش محمدسے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد

10:58 - May 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3506110
بین الاقوامی گروپ- نیشنل ایکشن پلان پر کام تیز کرتے ہوئے مزید گیارہ شدت پسند تنظیموں پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو مزید تیز کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کی معاون تنظیموں پر بھی پابندی عائد کردی۔ وزارت داخلہ نے کالعدم جیش محمد، جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔

 

جن تنظیموں پر پہابندی عائد کی گئی ہے ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوة الارشاد، الحمد ٹر سٹ لاہور و فیصل آباد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ الفضل فاؤنڈیشن ٹرسٹ لاہور، موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ آرگنائزیشن بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔

 

کہا جاتا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے شدید دباو کے بعد مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha