ماساچوسٹ میں کھلی مساجد کا دن منانے کا اعلان

IQNA

ماساچوسٹ میں کھلی مساجد کا دن منانے کا اعلان

9:00 - April 26, 2019
خبر کا کوڈ: 3506036
بین الاقوامی گروپ- اسلامی سے آگاہی کے لیے اوپن ماسک ڈے تین سالوں سے منایا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- امریکن اسلامک کونسل کے مطابق اتوار اٹھائیس اپریل کو ماساچوسٹ کی تمام مساجد کے دروازے سب کے لیے کھلیں رہیں گے۔

 

اس سال کا نعرہ یا موٹو«ہمارے درمیان کویی دیوار نہیں» منتخب کیا گیا ہے اور اس دن تمام غیر مسلم بھی مساجد میں آکر مسلمان اور اسلام سے آشنائی اور آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔

اوپن ماسک ڈے کا اہتمام ماساچوسٹ اسلامک کونسل اور نیوانگلینڈ اسلامی کونسل کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔

 

شرکاء اس دن مسلمانوں کو نزدیک سے نماز ادا کرتے ہوئے مشاہدہ کریں گے اور سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔

 

پروگرام انچارج «مارتٹن بنٹز» کا کہنا تھا:‌ ہم اس دن تمام لوگوں کو خوش آمدید کہیں گے اور ان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آکر جو سوال چاہے ہم سے پوچھ سکتے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ آخری چند سالوں سے مختلف مغربی ممالک میں بھی اسلامو فوبیا سے مقابلے کے لیے اوپن ماسک یا کھلی مساجد کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔/

3806399

نظرات بینندگان
captcha