رمضان المبارک کے آستانے پر؛ قطر میں بین الاقوامی کجھور نمائش

IQNA

رمضان المبارک کے آستانے پر؛ قطر میں بین الاقوامی کجھور نمائش

12:44 - April 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506032
بین الاقوامی گروپ- رمضان کے حوالے سے پہلی بین الاقوامی نمایش دوحہ میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز – خبررساں نیوز «پنینسولا» کے مطابق کجھور نمایش آج سے شروع ہوگی جو دن تک فلاحی بازار میں جاری رہے گی۔

 

اس بین الاقوامی کجھور فیسٹیول میں ایک سو پچاس ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں اور اس میں مختلف قسم کے کجھوروں کی نمایش ہوگی۔

 

دوحہ ایگریکلچر مرکز کے سربراہ یوسف خالد الخلیفی کا کہنا ہے: نمایش میں  ۸۹ ملکی کمپنیاں اور ۵۹ غیر ملکی شریک ہیں جو دس ممالک کے کجھوروں کے تقاضے پوری کرتی ہیں۔

الخلیفی کے مطابق انواع و اقسام کے کجھوروں کو دیگر ممالک کے لیے متعارف اور انکی ضروریات پوری کرنا نمایش کا مقصد ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ  قطر سالانه ۲۹ هزار ٹن کجھور پیدا کرتا ہے جو ملکی ضروریات کے ۸۶ فیصد کو پورا کرتا ہے۔

 

قطر  سالانه ۲۹ هزار ٹن کجھور کے ساتھ دنیا میں کجھور پیدا کرنے والے ممالک میں انیسواں مقام رکھتا ہے۔/

3805883

نظرات بینندگان
captcha