افغانی طالبعلم قاری: بین الاقوامی قرآنی مقابلہ عامل وحدت

IQNA

افغانی طالبعلم قاری: بین الاقوامی قرآنی مقابلہ عامل وحدت

21:08 - April 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3506027
ایکنا نیوز- ایران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک طالب علم قاری نے قرآنی مقابلوں کو وحدت کا عامل قرار دیا۔

ایکنا نیوز سے گفتگو میں ہرات سے تعلق رکھنے والے سترہ سالہ نوجوان طالب علم «سیدیاسین حسینی» جو مقابلہ میں دوسری پوزیشن لے چکا ہے کا کہنا تھا : افغانستان میں بارہا قومی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرچکا ہوں اور قرات میں استاد عبدالباسط کی تقلید کرتا ہوں۔

 

 

نوجوان قاری استاد شحات انور کی تلاوت کا بھی شوقین ہے انکا کہنا تھا : صادقیه قرآنی مرکز ہرات سے قرآن کا درس شروع کیا اور اس مرکز میں تجوید، لحن، صوت و تفسیر بھی سکھایا جاتا ہے ، انہوں نے والدین کی کاوشوں کو بھی موثر قرار دیا۔

 

افغانی قاری نے ایران کے طلبا مقابلوں کا اعلی قرار دیتے ہویے کہا کہ ان مقابلوں سے ایک دوسرے کے تجربوں سے استفادے کا موقع ملتا ہے۔

 

آن لاین قرآن

افغانی قاری کا کہنا تھا: افغانستان میں نیٹ اور سوشل میڈیا کے وافر چینلز موجود ہیں جنکے زریعے سے قرآن سکھایا جاتا ہے اور میں خود بھی ان سے استفادہ کرتا ہوں۔

افغانی طالبعلم قاری:بین الاقوامی قرآنی مقابلہ عامل وحدت

قرآن،مسلمانوں کے لیے عامل نجات

نوجوان قاری کا کہنا تھا کہ قرآن میں غور و فکر سے بہت سے مشکلات کا حل نکل سکتا ہے۔

نوجوان قاری نے آیت ۱۰۳ سوره آل عمران « وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا» کو سب کے لیے دعوت فکر و عمل قرار دیتے ہویے کہا کہ اس آیت پر عمل کرکے عالم اسلام وحدت کی فضاء سے مستفید ہوسکتا ہے۔/

3803964

نظرات بینندگان
captcha