مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو نوجوان شہید

IQNA

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو نوجوان شہید

15:16 - January 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3505648
بین الاقوامی گروپ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا، ضلع بڈگام میں قابض فوج نے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ علاقے میں آپریشن ابھی تک جا ری ہے۔

ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے گاؤں  ہپت نل آہ  میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں دو نہتے نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر تے ہوئے بزرگوں اور خواتین سے بدتمیزی کی اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔

 

ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔ بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی اور آنے جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

نظرات بینندگان
captcha