ایکنا نیوز کے مطابق ولادت امام حسن عسکری(ع) کی مناسبت سے تہران کے ایکنا آفس میں تفسیر" شمس" کی تقریب رونمائی منعقد کی گیی جسمیں آیتالله سیدمصطفی محقق داماد کو اعزازی ممبر بنایا گیا اور اس موقع پر انہیں ایکنا کا کارڈ بھی پیش کیا گیا۔
اس تقریب میں جہاں بڑی تعداد میں اہم سیاسی اور علمی شخصیات موجود تھیں تفسیر شمس کے مصنف حجتالاسلاموالمسلمین بروجردی کو بھی ایکنا کا اعزازی صحافی کا کارڑ دیا گیا۔
تفسیر قرآن بعنوان تفسیر «شمس» ۱۰ جلددوں پر مشتمل ہے اور اسکی تکمیل میں گیارہ سال کا عرصہ لگا ہے۔/