لاہور میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

IQNA

لاہور میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

10:59 - December 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3505486
بین الاقوامی گروپ- ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے تمام ایس پیزاورڈی ایس پیزکوہدایت کی ہےکہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو خود چیک کریں

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے لاہور پولیس کو ہدایت کی ہےکہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے اور گرجا گھروں کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے تمام ایس پیزاورڈی ایس پیزکوہدایت کی ہےکہ گرجا گھروں کی سیکیورٹی کو خود چیک کریں اورگرجا گھروں کے گرد ونواح میں ڈولفن اور پی آر یو اسکواڈکو مزید متحرک کیا جائے ۔

 

ان کاکہناتھاکہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے روابط مزید مؤثربنائے جائیں،جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشنزکیے جائیں۔

 

نظرات بینندگان
captcha