عراق؛ قومی سطح پر قرآنی امتحان میں ۲۰۰ اساتذہ کی شرکت

IQNA

عراق؛ قومی سطح پر قرآنی امتحان میں ۲۰۰ اساتذہ کی شرکت

8:21 - December 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3505483
بین الاقوامی گروپ ـ علوم قرآن «امام حسین(ع)» کے خصوصی امتحان میں دو سو مرد و خواتین اساتذہ شریک تھیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  dar-alquran.org کے مطابق علوم قرآنی امام حسین(ع) کورس برائے اساتذہ خصوصی امتحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

 

مذکورہ کورس آستانہ حسینی کے مرکز مطالعات کے تعاون سے روضہ امام حسین(ع) کے «خاتم‌ الانبیاء» ہال میں منعقد کیا گیا۔

 

کورس کے استاد سیدمرتضی جمال‌‌الدین کا اس بارے میں کہنا تھا: مذکورہ کورس اساتذہ کی قرآنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ۔

 

انکا کہنا تھا کہ علوم قرآنی امام حسین(ع) کورس ۳۰ هفتوں تک خاتم الانبیاء میں جاری رہا جسمیں مختلف عمر کے دو سو مرد و خواتین اساتذہ کربلا، نجف، بغداد اور بابل سے شریک تھیں جبکہ انکے ہمراہ کربلا میں مقیم افریقن طلبا بھی کورس سے مستفید ہورہے تھے۔

 

سیدمرتضی جمال‌الدین کے مطابق کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات کی تقسیم کے لیے تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔

 

انکا مزید کہنا تھا کہ تحریری امتحان میں ۷۰  سے زاید نمبر لینے والے شرکاء  «قواعد تفسیر» کورس میں شریک ہوں گے۔/

مشارکت ۲۰۰ مربی در آزمون ملی علوم قرآن عراق + تصویرمشارکت ۲۰۰ مربی در آزمون ملی علوم قرآن عراق + تصویر

مشارکت ۲۰۰ مربی در آزمون ملی علوم قرآن عراق + تصویرمشارکت ۲۰۰ مربی در آزمون ملی علوم قرآن عراق + تصویر

مشارکت ۲۰۰ مربی در آزمون ملی علوم قرآن عراق + تصویر

3772362

نظرات بینندگان
captcha