آسٹریلیا نے بھی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا

IQNA

آسٹریلیا نے بھی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا

11:58 - December 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3505481
بین الاقوامی گروپ-آسٹریلوی وزیراعظم ’اسکاٹ موریسون ‘ نے متنازع علاقے کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان آسٹریلوی وزیراعظم ’اسکاٹ موریسون ‘ نے کیا جس کے بعد آسٹریلیا دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جنہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیروی کرتے ہوئے متنازع علاقے کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا۔

تاہم آسٹریلوی وزیراعظم نے مشرقی یروشلم کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے پر رضا مندی ظاہر کی، واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین دونوں یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دیتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر کی جانب سے امریکی سفارت خانہ یروشلم میں منتقل کرنے تک زیادہ ترمغربی اقوام نے شہر کی حتمی حیثیت کا فیصلہ کرنے والے مذاکرات میں کسی رکاوٹ سے بچنے کے لیے اپنا سفارت خانہ یہاں منتقل کرنے سے گریز کیا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حتمی حیثیت کا فیصلہ ہونے تک ہم اپنا سفارت خانہ جنوبی یروشلم میں منتقل کرنے کا انتظار کریں گے، تاہم سفارت خانے کی نئی جگہ پر کام جاری ہے۔

3772327

نظرات بینندگان
captcha