تاشقند میں خط کوفی میں لکھے قدیم قرآن کی نمایش

IQNA

تاشقند میں خط کوفی میں لکھے قدیم قرآن کی نمایش

9:48 - December 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3505475
بین الاقوامی گروپ- آٹھویں صدی میں خط کوفی میں تحریر کردہ قرآنی نسخے کی رونمایی تاشقند کی ثقافتی نمایش میں کی گئی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے themwl.org کے مطابق ازبکستان قومی میڈیا کونسل کے تعاون سے «ازبک ثقافتی میراث اور عالمی نمایش » کے عنوان پر نشست منعقد کی گیی۔

 

اس نشست کے ہمراہ قومی میوزیم میں ایک نمایش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جسمیں نادر اور تاریخ تصاویر پیش کی گیی ہیں جبکہ ان میں خط کوفی سے لکھے قرآن مجید کا نسخہ بھی رکھا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق آٹھویں صدی سے متعلق نایاب قرآن مجید جو خط کوفی میں لکھا گیا ہے  «قرآن بزرگ لانغار» کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور گائے کی کھال پر لکھے قرآن کو خاص تاریخی اہمیت حاصل ہے۔

 

مذکورہ قرآن کے اکاسی صفحات روس کے علمی اکیڈمی میں موجود ہیں جبکہ اسکے سولہ صفحات تاشقند میں موجود ہیں جو شہر بخارا کے گاوں «کاتالانغار» میں محفوظ کیا گیا ہے۔

 

ازبک تاریخ کے عنوان پر ۱۳ جلد کتاب، اور دس جلد کے عنوان سے «عالمی نمایش گاہوں میں ازبک میراث» کتاب اور تصاویر کے علاوہ «دیوان الحسین»، «ظفرنامه»، «معراج نامه»، «بستان الطهارة» اور «ملاحظات امیر تیمور» جیسی کتابیں نمایش میں موجود ہیں۔/

3771732

 

نظرات بینندگان
captcha