تیونس قرآنی مقابلوں کا اختتام

IQNA

تیونس قرآنی مقابلوں کا اختتام

8:15 - December 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3505467
بین الاقوامی گروپ- سولواں مقابلہ حفظ و تفسیر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  journalistesfaxien»» کے مطابق حفظ و تفسیر اور تجوید کے تین روزہ بین الاقوامی قرآنی مقابلے «علامه بن عرفه الورغمی» کے عنوان سے گذشتہ رات اختتام پذیر ہوگیے ۔

 

مقابلوں کے آخری روز روس کے  زریفی برکات‌ الله، مراکش کے عبدالجلیل بووسکی ، الجزائر کے عمر کافی،  انڈونیشیاء کے محمدرضا عبدالوهاب ، لیبیا کے محمد صالح عبدالعزیز، تیونس کے حسن معلول اور لبنان کے عبدالرحمان حسام نے تجوید کے شعبے میں حصہ لیا۔

 

حفظ و تفسیرکے مقابلے میں آخری روز امارات کے عبیده نے فن کا مظاہرہ کیا۔

 

مقابلوں کی اختتامی تقریب کل بروز جمعرات صبح کے وقت منعقد ہوگی جسمیں انعامات تقسیم کیے جاییں گے۔

تیونس قرآنی مقابلوں کا اختتام

قابل ذکر ہے کہ سولویں بین الاقوامی مقابلہ حفظ و تفسیر میں مختلف ممالک جیسے ایران، تیونس، الجزایر، موریتانیہ، لیبیا، مصر، اردن، سعودی عرب، سوڈان، عمان، قطر، کویت، امارات، ملایشیاء، انڈونیشیاء، لبنان، فلسطین، روس، بحرین اور عراق کے نمایندے شریک تھے۔

 

ان مقابلوں میں محمدحسن موحدی واحد ایرانی قاری قرائت تحقیق میں ایران کی نمایندگی کررہا تھا۔/

3771628

نظرات بینندگان
captcha