جینیوا میں اسلامی خاندان کے اخلاق پر ورکشاپ

IQNA

جینیوا میں اسلامی خاندان کے اخلاق پر ورکشاپ

9:46 - October 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3505261
بین الاقوامی گروپ ـ اسلامی خاندان کے اخلاق پر ایک روزہ ورکشاپ سویزرلینڈ کے شہر جینیوا کے «اهل بیت(ع)» ثقافتی مرکز میں منعقد کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق اسلامی خاندان کے اخلاق کے موضوع پر اهل بیت(ع) کی سیرت سے آشنایی کے لیے ایک روزہ ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ورکشاپ میں خاندان کی اہمیت اور مفہوم،  ائمه اطهار(ع) کی ہدایات برایے شادی، بیوی کی ذمہ داری اور خاندان میں تعلقات کی اہمیت پر لیکچرز دیے جائیں گے۔

 

جینیوا میں اہل بیت ثقافتی مرکز کے مطابق ورکشاپ ہفتہ ستائیس اکتوبر کو منعقد کی جائے گی جس سے حجت‌الاسلام مولانا سید عباس ایلیا خصوصی خطاب کریں گے۔

 

جینیوا میں اهل بیت(ع) ثقافتی مرکز سال ۱۹۹۷ میں قایم کیا گیا ہے جسمیں اسلامی معارف سکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے اور یہاں پر نماز باجماعت کے علاوہ مختلف مناسبتوں سے پروگرامز منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

 

مرکز میں خصوصی ورکشاپس، مسلمانوں کے حقوق اور اسلام میں خواتین کے حقوق پر نشستیں بھی منعقد ہوتی رہتی ہیں۔/

3757908

 

نظرات بینندگان
captcha