مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے چین کا رد عمل

IQNA

مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے چین کا رد عمل

6:43 - October 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3505234
بین الاقوامی گروپ: چینی اعلی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندی کے خاتمے کے لیے مسلم کیمپوں کا قیام ضروری ہے۔

ایکنا نیوز- نیویارک ٹایمز کے مطابق چین میں مسلمانوں پر تشدد اور مظالم کے حوالے سے عالمی سطح پر شدید اعتراضات کے بعد پیکن نے رد عمل ظاہر کردیا ۔

 

چین کے اعلی مقام کا کہنا ہے کہ مغربی چین میں مسلمانوں کی نگہداشت کے لیے کیمپوں میں انسانی حقوق کی رعایت کے ساتھ انکو قانون سکھایا جارہا ہے۔

 

سینکیانگ کی مقامی حکومت کے عہدہ دار اویغور نژاد «شهرت ذاکر» نے ایک مقالے میں میں ان کیمپوں کو دہشت گردی اور شدت پسندی سے مقابلے کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا : کیمپوں میں چینی زبان کے ساتھ مختلف ہنر اور قوانین سکھائے جاتے ہیں اور عوام ان کیمپوں کے قیام کو بھرپور انداز میں سراہتے ہیں۔

 

شہرت زاکر نے اگرچہ ان کیمپوں میں موجود افراد کی تعداد کا ذکر نہ کیا تاہم پہلی بار چینی حکام ان کیمپوں میں مسلمانوں کو رکھے جانے کا اعتراف کررہے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ ان کیمپوں کو جاری رکھا جاسکتا ہے۔

 

مختلف انسانی حقوق کی تنظیمیں، زبردستی عقاید بدلنے اور افکار تھوپنے کی ان کوششوں کو مسلمانوں پر ظلم قرار اور تشدد قرار دے چکی ہیں۔/

3756470

نظرات بینندگان
captcha