ایرانی مقابلوں میں آستانہ حسینی کے قاریوں کی بھرپور شرکت

IQNA

ایرانی مقابلوں میں آستانہ حسینی کے قاریوں کی بھرپور شرکت

9:37 - April 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504466
بین الاقوامی گروپ: ایران میں جاری پینتیسویں قرآنی مقابلوں میں روضہ حسینی کے قرآء کی بڑی تعداد شریک ہے

ایرانی مقابلوں میں آستانہ حسینی کے قاریوں کی بھرپور شرکت

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کی ویب سایٹ کے مطابق آستانہ حسینی کے قرآنی ترجمان صفاء سیلاوی کا کہنا تھا : عراقی پروگرام ہزار حافظ کے تعاون سے چار حفاظ قرآنی مقابلوں میں عراق کی نمایندگی کررہے ہیں

 

انکا کہنا تھا : علی عقیل خلیل،حفظ کل قرآن ، مرتضی علی ناجی، حفظ اسپشل گروپ ، زمن عبدالکریم، خواتین قرآنی مقابلے اور قیصر دجیلی، حسن قرآت میں عراق کی نمایندگی میں شریک ہے اور مذکورہ افراد عراقی پروگرام  «هزار حافظ قرآن» اور «سنہری آواز» پروجیکٹ کے طلبا میں شمار کیا جاتا ہے۔

 

سیلاوی نے مزید کہا:  عراق کے شیخ خیرالدین هادی، وقف و ابتدا کے شعبے میں مقابلوں میں جج کے فرایض کے انجام دیں رہے ہیں۔

 

 پینتیسویں قرانی مقابلے تہران کے امام خمینی(ره) کمپلیکس میں گذشتہ روز شروع ہوچکے ہیں اور افتتاحی تقریب میں اعلی حکام اور طلبا و علما شریک تھے

 

قابل ذکر ہے پروگرام «هزار حافظ قرآن» عراق میں آستانہ حسینی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جسکا مقصد طلبا کی حوصلہ افزایی اور قرآنی تعلیمات کی ترویج بتایا جاتا ہے۔/

3707233

نظرات بینندگان
captcha