حکمران مغرب کو خوش کرنے کے لیے مدارس مخالف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ سراج الحق

IQNA

حکمران مغرب کو خوش کرنے کے لیے مدارس مخالف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ سراج الحق

18:21 - March 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3500510
بین الاقوامی گروپ: سراج الحق نے کہا کہ مغرب کی اندھی تقلید اور امریکہ کے احکامات کی بجا آوری میں حکمران عقل و خرد سے ماوراء باتیں کررہے ہیں۔ حکمران قوم کو لسانیت اور علاقیت کی بنیادوں پر تقسیم کرکے ملک کو انتشار کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ریاست کا نظام 73ءکے متفقہ آئین پر چل رہا ہے اگر اسے متنازعہ بنایا گیا تو قوم دوبارہ کسی دستور پر متحد نہیں ہوسکے گی۔ حکمران آئین کی صرف انہی دفعات پر عمل کرتے ہیں جن میں ان کے اختیارات کی بات ہو۔ عوام کے حقوق پر زور دینے والی دفعات پر کوئی عمل کرنے کیلئے تیار نہیں۔

منصورہ میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران مغرب اور امریکہ کو خوش کرنے کیلئے دینی مدارس اور مساجد کے خلاف مسلسل زہریلا پرا پیگنڈا کرکے علماءاور مدارس کے اساتذہ کو ہراساں کر رہے ہیں اور بلاجواز گرفتار کرکے انہیں ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیکولر لابی اسلام کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی یہاں تک کہ کوئٹہ سے پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کے ڈانڈے بھی مدارس سے جوڑے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مغرب کی اندھی تقلید اور امریکہ کے احکامات کی بجا آوری میں حکمران عقل و خرد سے ماوراء باتیں کررہے ہیں۔ حکمران قوم کو لسانیت اور علاقیت کی بنیادوں پر تقسیم کرکے ملک کو انتشار کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں۔


نظرات بینندگان
captcha