وزیراعظم بتائیں سعودی عرب - ایران دوروں پر کن ایشوز پر بات ہوئی، خورشید شاہ

IQNA

وزیراعظم بتائیں سعودی عرب - ایران دوروں پر کن ایشوز پر بات ہوئی، خورشید شاہ

13:43 - January 31, 2016
خبر کا کوڈ: 3500211
ایکنا نیوز- ایران اور سعودی عرب میں کن ایشوز پر بات ہوئی وزیراعظم خود بتائیں گے، تو کافی مسائل خود ہی حل ہو جائیں گے
ایکنا نیوز- اسلام ٹایمز - پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ ایک مطلوب شخص تھا، جو گرفتار ہو گیا، اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، آجکل سیلفی کا دور ہے، کوئی بھی کسی کے ساتھ تصویر بنا لیتا ہے، وزیراعظم بتائیں سعودی عرب ایران دوروں پر کن ایشوز پر بات ہوئی۔ سندھ کے شہر سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں اپوزیشن نے حکومت کی مدد کی، ہر معاملے میں حکومت کی مدد کی، اور جمہوریت کیلئے مدد کرتے رہیں گے، مگر جہاں حکومت کی نااہلی نظر آئے گی، وہاں نشاندہی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن پواپسی خوشی کی بات ہے، ایران اور سعودی عرب میں کن ایشوز پر بات ہوئی وزیراعظم خود بتائیں گے، تو کافی مسائل خود ہی حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل تو کوئی بھی ساتھ تصویر کھنچوا لیتا ہے، عزیر بلوچ ایک مطلوب شخص تھا، سو گرفتار ہو گیا، اس کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ خورشدشاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو کیا پتہ آلو کتنے کا ملتا ہے، وزیراعظم کے ساتھی انہیں غلط گائیڈ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول انتہائی سستا ہو چکا ہے، مگر پاکستان واحد ملک ہے، جہاں ٹیکس پر ٹیکس لگائے جاتے ہیں، حکومت جگا ٹیکس لگا کر پھر 52 فیصد ٹیکس لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو بند کیا جائے گا، تو دہشتگردوں کو نفسیاتی مدد ملے گی۔
نظرات بینندگان
captcha