IQNA

14:40 - January 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3500125
بین الاقوامی گروپ: وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے دونوں ممالک کا مشترکہ دورہ کریں گے۔

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں دونوں اعلیٰ شخصیات پیر کو سعودی عرب اور پھر ایران جائیں گی جہاں وہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران وزیر اعظم اور آرمی چیف دونوں ممالک کی قیادت کو کشیدگی کے خاتمے کے لئے ثالثی کی پیشکش کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذہبی عالم شیخ نمر باقر النمر کا سر قلم کے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ موجودہ صورت حال میں ایک ماہ کے دوران پاکستان کی حمایت حاصل کرنے کےلئے سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر الگ الگ دورہ کرچکے ہیں۔

نام:
ایمیل:
* رایے: