ایران سے تعلقات منقطع کرنے پر سعودی عرب کا بھاری نقصان

IQNA

ایران سے تعلقات منقطع کرنے پر سعودی عرب کا بھاری نقصان

13:41 - January 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500060
بین الاقوامی گروپ:امریکہ کے ایک جریدے نے لکھا ہے کہ ایران سے تعلقات منقطع کرنے کے نتیجے میں سعودی عرب کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچے گا۔
ایکنا نیوز- سحرٹی وی - امریکہ کے تجارتی جریدے فوربس نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق سعودی عرب کے اقدام کے نتیجے میں اس ملک کو اقتصادی طور پر پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اگر اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ ایرانی حجاج، سعودی عرب کا سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں تو سعودی عرب کو اپنی ایک بڑی آمدنی سے ہاتھ دھونا پڑ جائے گا۔ فریضۂ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب کا سفر کرنے والے ایرانی حجاج کی تعداد ساٹھ ہزار سالانہ پر مشتمل ہے اور بیس لاکھ کی تعداد میں حج کرنے والوں میں ایرانی حجاج کی اتنی بڑی تعداد، سعودی عرب کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور ایرانی حجاج کرام، اگر سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں تو سعودی عرب کو اقتصادی طور پر خاصا نقصان پہنچے گا۔ مکہ مکرمہ کے ایوان تجارت کے جائزے کے مطابق حج تمتع کے موقع پر ہر فریضۂ حج ادا کرنے والے ہر مسافر کی جانب سے سعودی عرب کو تقریبا پانچ ہزار ڈالر ادا کئے جاتے ہیں بنابریں ایرانی حجاج کے سفر پر نہ جانے کے نتیجے میں سعودی عرب کو تین ارب ڈالر کا نقصان پہنچ سکتا ہے
نظرات بینندگان
captcha