سنی اتحاد کونسل ، منہاج القران اور ایم ڈبلیو ایم ایک مشترکہ طاقت بن کر ابھر رہے ہیں.علام ناصر عباس

IQNA

سنی اتحاد کونسل ، منہاج القران اور ایم ڈبلیو ایم ایک مشترکہ طاقت بن کر ابھر رہے ہیں.علام ناصر عباس

16:31 - February 24, 2015
خبر کا کوڈ: 2891620
بین الاقوامی گروپ:علام ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم پاکستان میں تکفریوں کو تنہا کردیں گے

ایکنا نیوز- شفقنا- مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا دو بلاکوں میں تقسیم تھی- مشرق اور مغربی بلاک کی قیادت کی دعویدار طاقتوں، امریکا اورسویت یونین نے لوگوں کو دو بلاکوں میں تقسیم کر رکھا تھا- علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جو ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے، کہا کہ دنیا آج بھی دو بلاکوں میں تقسیم ہے- انہوں نے کہا کہ ایک بلاک، اسلامی استقامتی بلاک ہے کہ جس میں ایران، عراق، لبنان، فلسطین اور شام ہیں- ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین بھی اسی بلاک کا حصہ شمار ہوتے ہیں- انہوں کہا کہ  اس کے مد مقابل بلاک میں بعض عرب ریاستیں شامل ہیں کہ جس کی قیادت اور سرپرستی امریکا اور اسرائیل  کر رہے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمزور پاکستان کی خواہش مند قوتیں پاکستان میں تکفیریت کی حمایت کررہی ہیں انہوں نے تکفیریت کا مقابلہ کرنے کے لئے شیعہ اور سنی کے مشترکہ پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ سنی اتحاد کونسل ، منہاج القران اور ایم ڈبلیو ایم ایک مشترکہ طاقت بن کر ابھر رہے ہیں- علام ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم نے تکفریوں کو تنہا کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ و سنی نے سیاسی جدوجہد نہیں کی جس کی وجہ سےایک مخصوص گروہ پاکستان کی سیاست میں غالب رہا- انہوں نے کہا کہ تکفیریوں کا مقابلہ دین، وطن اور انسانیت کا دفاع ہے- علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شیعہ سنی مل کر انٹیلی جنس نیٹ ورک بنائیں اور دہشت گردوں کی نقل حرکت پر نظر رکھیں۔

41813

ٹیگس: پاکستان ، شیعہ ، سنی ، وحدت
نظرات بینندگان
captcha